5 نومبر 2015 - 11:55
یمنیوں کا نجران اور جیزان میں آل سعود کے دو فوجی ٹھکانوں پر حملہ

یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے سعودی عرب کے ایک لڑاکا طیارے کو صنعا کے علاقے ’’اللھام‘‘ میں مار گرایا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المسیرہ ٹی وی چینل نے فوری خبر دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے سعودی عرب کے سرحدی علاقے نجران اور جیزان میں دو سعودی فوجی ٹھکانے ’’خباش‘‘ اور ’’المعنق‘‘ کو ماٹر گولوں سے اڑا دیا ہے جس میں کئی سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب یمن کی سرکاری نیوز ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے سعودی عرب کے ایک لڑاکا طیارے کو صنعا کے علاقے ’’اللھام‘‘ میں مار گرایا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب امریکی عربی اتحاد کی آڑ میں گزشتہ آٹھ مہینوں سے یمن پر گولہ باری کر رہا ہے اور تاہم ہزاروں بے گناہ لوگوں کی جانوں کا قاتل بن چکا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲